پچانوے فیصد شہری گندا پانی پی رہے ہیں، میئر کراچی کا اعتراف

اتوار 25 فروری 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ جب تک کچرے کا انتظام نہیں ہوتا شہر صاف نہیں ہوگا۔ کراچی کے 95 فیصد لوگ گندا پانی پی رہے ہیں، کچرے کی وجہ سے اسپتالوں کا برا حال ہے، سمندری حیات تباہ ہوگئی ہے۔کراچی میں ساحل سمندر پر پاکستان ویمن فائونڈیشن فار پیس کے زیر اہتمام کلین کراچی واک کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واک کے شرکا نے حکومت سے کراچی کو انصاف دو، کچرا اٹھاو اور صاف پانی فراہم کرو کا مطالبہ کیا۔واک کے شرکاء سے خطاب میں میئرکراچی وسیم اختر نے کہاکہ میرے پاس کوئی ذمہ داری نہیں، تمام ادارے سندھ حکومت کے پاس ہیں۔ یہ شہر ملک کو پیسا دیتا ہے لیکن شہر کو پیسا نہیں دیا جاتا۔اس موقع پر مئیر کراچی نے عوام سے بھی اپیل کی وہ خود بھی شہر کو صاف رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :