پی پی ایچ آئی ملازمین کے مستقلی کیلئے عدلیہ سمیت ہرفورم پر آواز بلند کریں گے ،صوبائی صدر انورعادل

اتوار 25 فروری 2018 17:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)پی پی ایچ آئی ایمپلائزیونین بلوچستان کا اہم اجلاس منعقدہوا اجلاس میں صوبے بھر سے پی پی۔ایچ آئی ایمپلائز یونین کے ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس کے دوران سابقہ کابینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد نئے کابینہ باہمی مشاورات سے تشکیل دی گئی جس میں انور عادل صدرعبداللہ مشوانی جنرل۔

سیکرٹری سنئیر صدر قادردادبلوچ فنانس سیکرٹری سعید احمد قلندرانی پریس سیکرٹری شاہ حسین بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری امین الحق جوائنٹ سیکرٹری عطااللہ ایڈوائزرعلی اکبر بنگرڈپٹی جنرل۔سیکرٹری فاروق دادآفیس سیکرٹری علاوالدین ڈپٹی فنانس سیکرٹری جاوید احمد شہی ڈپٹی آفس سیکرٹری سمیع اللہ معاون خاص پریس عیسی محمد حسنی نائب صدرخواتین ثامینہ شہزادجنرل سیکرٹری خدیجہ باورزئی جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ بلوچ منتخب ہوئی اجلاس میں یونین کے سابقہ صدر شاہ فیصل محمد حسنی نے نئے کابینہ کو۔

(جاری ہے)

مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی۔پیبایچ آئی ایمپلائز کے حقوق کے جدوجہد کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مستقلی کیلئے ہرفورم پر اپنی آواز بلند کریں گے اجلاس میں۔نو منتخب صدر انورعادل نے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے سونپی دی گئی ہے انشااللہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کروں گا اور ملازمین کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ساتھ مل کر پی پی۔

ایچ آئی کے ملازمین کے مستقلی کیلئے عدلیہ سمیت ہرفورم پر آواز بلند کی۔جائے گی انہوں نے کہا کہ۔پی پی ایچ آئی ملازمین عرصہ 11 سال سے اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی مستقلی ان کا بنیادی اور جائز حق ہے اور اس حق کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا سابقہ کابینہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ نئے کابینہ کے دوست اپنی ذمہ داری خوش اسلوبی سے سرانجام دے اور جلد پورے ضلعوں میں دورہ کیا جائے گا