ہم کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،میر محمد صادق عمرانی

کارکردگی اور جدوجہد کھلی کتاب کے مانند ہے ،ہمیشہ غریب و مظلوم و محکوم طبقات کے حقوق ان کی ترقی کیلئے جدوجہد کی

اتوار 25 فروری 2018 17:30

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر و سینئر سیاستدان میر محمد صادق عمرانی نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے چھتر فلیجی میر حسن سمیت ڈیرہ مرادجمالی کے مختلف علاقوں کے دورے سینکڑوں افراد انے اپنی برادریوں کیساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے آنے والے 2018 کے عام انتخابات میں میر محمد صادق عمرانی کی حمایت کا اعلان کردیا چھتر فلیجی سمیت دیگر علاقوں میں عوامی وفود معتبرین و معززین سے بھی ملاقاتیں کی اس موقع پر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ چھتر فلیجی ڈیرہ مرادجمالی سمیت نصیر آباد میں ترقی کے نام پر عوام کو پسماندہ رکا گیا عوام کا سیاسی و سماجی اور معاشی استحصال کیا گیا ذات پات اور نفرتوں کی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا انھوں نے کہاکہ ہم کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہماری کارکردگی اور جدوجہد کھلی کتاب کے مانند ہے ہمیشہ غریب و مظلوم و محکوم طبقات کے حقوق ان کی ترقی کیلئے جدوجہد کی اور اس جدوجہد کا سفر تاحال جارہ رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ چھتر فلیجی میں پائیدار امن کا قیام کا کریڈٹ ایف سی کے سر جاتا ہے جنھوں نے امن قائم کرکے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے 2018کے عام انتخابات میں بر سر اقتدار آکر چھتر فلیجی سمیت ڈیرہ مرادجمالی نصیر آباد کے عوام کی پسماندگی کو دور کریں گے ڈیرہ مرادجمالی میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ جبکہ چھتر فلیجی کو میونسپل کمیٹی ٹائون شپ کا درجہ دلواکر ترقی امن و استحکام اور زرعی شعبے کو فروغ دیکر بنجر اراضیات کو ناقابل کاشت بنایا جائے گا تاکہ لوگوں کو روزگار میسر آئے اور بے روز گاری ختم ہو انھوں نے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی اور ڈیرہ مرادجمالی میں الاٹمنٹ نصیر آباد میں پولیس کے قیام کی بلوچستان اسمبلی میں قرار داد یں منظور کرواکر ان پر عمل درآمد کرویا گیا بے روزگارنوجوانوں کو بلاامتیاز نوکریاں فراہم کی اور ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کو دور کیا گیا انھوں نے کہا کہ نصیر آباد کے عوام اب کسی کے بہکائوے میں ہر گز نہیں آئیں گے بلکہ وہ 2018 کے عام انتخابات میں ہمارا ساتھ دیں گے اپنے قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی طور پر کام کیا جاسکے کیونکہ موجودہ دور حکومت میں نصیر آباد کے عوام کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا کرپشن اور لوٹ مار کی گئی ان کا کڑا احتساب 2018 کے عام انتخابات میں ہے

متعلقہ عنوان :