2018کا الیکشن بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیتے گی،محمد خان ڈاھا

اتوار 25 فروری 2018 17:30

خا نیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا نے جناح آبادی نزد ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا2018کا الیکشن بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیتے گی ۔میاں نواز شریف پاکستانی قوم کے ہیرے ہیں وہ کل بھی ہمارے لیڈر تھے آج بھی ہمارے لیڈر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کل بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے تھے اور اس فیصلے کے بعد بھی عوام اور کارکنوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے رہیں گے۔محمد خان ڈاہا ایم این اے نے کہا کے کارکن نواز شریف کے ایک اشارے پر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں سماجی شخصیت چوہدری عثمان کمبوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1985میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ کے بزرگ رہنماء حاجی عرفان احمد خان ڈاھا نے جناح آبادی کا سنگ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

آج ان کے صاحبزادے ایم این اے محمد خان ڈاھا نے سوئی گیس کا افتتاح کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حاجی عرفان خان ڈاہااور محمد خان ڈاہا نے اپنا پورا کر دیا ۔انشا ء اللہ ہم بھی اپنا وعدہ پورا کرتے رہیںگے۔اس موقع پر علاقے کہ بہت بڑی تعداد موجود تھی جس میں محمد صدیق کمبوہ ،مقبول الہی،شکیل احمد ،چوہدری مجاہد حسین کمبوہ،محمد رمضان رحمانی،محمد افضال خان،ڈاکٹر محمد آزاد،گل محمد ،چوہدری انور جٹ(کونسلر)،رانا یعقوب کونسلرزچوہدری نذیر احمد اور دیگر حضرت موجود تھے۔

جلسہ کے بعد محمد خان ڈاھا ایم این اے نے جناح آبادی میں چوہدری ہائوس آمد پرکونسلروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیاور ان سے مسائل دریافت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کھولے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شادمان ٹاون ،مرضی پورہ ،چکنمبر88/10-Rاور جناح آبادی میں سوئی گیس کی فراہمی پرحکومت نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے۔