قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں،چودھری محمد یاسین

اقوام متحدہ سلامتی کونسل ،یورپی یونین سمیت بااثر ممالک بھارتی افواج کی جانب سے معصوم شہریوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لیں

اتوار 25 فروری 2018 17:30

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں ۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل ،یورپی یونین سمیت بااثر ممالک بھارتی افواج کی جانب سے معصوم شہریوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لیں ۔

اور بھارتی حکومت کو ان اقدامات سے روکا جائے بصورت دیگر خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں وہ آج یہاں ویانا میں مختلف تقریبات سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج جان بوجھ کر شہریوں پر فائرنگ کرتی ہے جسکی وجہ سے کنٹرول لائن کے آس پاس رہنے والے آہے روز شہید اور زخمی ہو رہے ہیں بھارتی افواج نے باقاعدہ ایک جنگی ماحول بنا دیا ہیانہوں نے کہا کہ کشمیرکے مسئلہ کا ایک ہی حل ہے وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر عملد رآمد کیلئے بین اقوامی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کوئی فوج نہتے افراد خاص کر سکولوں کے بچوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے مگر بھارتی افواج کنٹرول لائن پر نہتے اور معصوم لوگوں کو کو نشانہ بنا رہی ہے انہوں نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ھونے والے مظالم کو رکوانے کے لئیاپنا کردار ادا کریں ایسا نہ ہو کہ کشمیر تو بچ جائے لیکن کشمیری ختم ہو جائیں کشمیریوں کے ختم ہونے سے قبل اقوام عالم انسانی ھمدردی کی بنیاد آگے بڑھیں اور اس مسئلہ کو حل کرواہیں انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کی تمام قیادت کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے بیماری کے باوجود سیاسی قیادت کو پابند سلاسل کرنا سب سے بڑا جرم ہے برھان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز تر کر دیا ہے دنیا کا خطرناک ترین ہتھیار پیلٹ گنوں کے ذریعے کشمیر یوں کو آپاہج کیا جا رہا ہے اور انکی بینائی چھین لی گئی ہے بھارت ایک پوری نسل کو آپاہج بنا رہا ہے لیکن کشمیری عوام ان تمام تر مظالم کے باوجود آپنی آزادی کی جنگ بہادر ی سے لڑ رہے ہیں اور آج بھی اپنے شہدا کے جنازے پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں آور آٹھ لاکھ سے زائد افواج کی موجودگی کے باوجود بازاروں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پاکستان کا پرچم لہرایا جاتا ہے ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں۔