وزیر داخلہ احسن اقبال کو جوتا پڑنے کے بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف کی باری آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 17:23

وزیر داخلہ احسن اقبال کو جوتا پڑنے کے بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف کی باری ..
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال کے بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف کی باری آ گئی۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں آنے والے ایک نوجوان نے خواجہ آصف پر شدید نعرہ بازی کی جس کے بعد لیگی کارکنوں نے نعرے لگانے والے نوجوان کی دھلائی کر دی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر داخلہ احسن اقبال پر بھی تقریب کے دوران ایک نوجوان کی جانب سے جوتا پھینکا گیا تھا۔اور اس کے بعد خواجہ آصف کو بھی اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک نوجوان نے خواجہ آصف کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی۔لیکن لیگی کارکنوں نے اس نوجوان کو پکڑ کر اس کو مارنا شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :