چین ، بزرگ شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری

اعدادوشمار جمع کرنے کیلئے ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائیگاتا کہ صحیح معلومات حاصل ہوسکیں نرسیں ہومز کی حالت بہتر بنائی جائیگی ،دیگر سہولتیں بھی فراہم ہونگی، وزارت سماجی بہبوو

اتوار 25 فروری 2018 17:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) چین نے دیہی علاقوں کے عمررسیدہ افراد کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دستاویز جاری کردی ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جن دیہی علاقوں میں عمر رسیدہ افراد کو سماجی تحفظ کے سلسلے میں کم سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے میں بہت سے وہ لوگ ہیں جو اکیلے رہ رہے ہیں جبکہ ان کے نوجوان گھریلو افراد شہروں میں ملازمت کر رہے ہیں۔

حکومت نے اس سلسلے میں اعدادوشمار جمع کرنے کیلئے ایک ڈیٹا بیس تشکیل دیا ہے تاکہ ان لوگوں کے بارے میں صحیح معلومات جمع کی جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار وزارت سماجی بہبود کے ڈپٹی چیف وانگ شینگ ووئی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ان پسماندہ دیہی علاقوں میں عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کیلئے دوروں کا ایک باقاعدہ نظام تشکیل دے گا تا کہ ان علاقوں میں بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں نرسنگ ہوم کی حالت بہتر بنائی جائے گی اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں خاندان کے افراد کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ بزرگ شہریوں کیساتھ زیادہ سے زیادہ ملاقاتیں کریں۔ دیہی کمیٹیوں اور خیراتی تنظیموں اور رضاکاروں سے بھی کہا جائے گا کہ وہ بزرگ شہریوں کو آرام اور سکون پہنچانے کیلئے ان کیساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں تا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبر 2017تک چین میں ایک لاکھ 44ہزار600نرسیں ادارے موجود تھے جو 2012کے مقابلے میں تین گنا ہیں۔چین میں 2016کے اختتام تک ساٹھ سال سے زیادہ عمر کی تعداد230ملین سے زیادہ ہے جو چین کی کل آبادی کا 16.7فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :