Live Updates

تحریک انصاف کا پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیور و کریسی بارے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا اعلان

پنجاب کی احتجاجی بیور و کریسی درحقیقت رائے ونڈ کی ذاتی ملازم بن چکی ،احتجاجی آفیسرز کو قطعی طورپر نگران سیٹ اپ میں تعینات نہ کیا جائے ،مسلم لیگ ن کا ڈی ایم جی ونگ قطعی طورپر الیکشن میں کسی جگہ بھی قبول نہیں ہوگا،الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ایسے افسران کی نگران سیٹ اپ میں تقرری نہ کرنے کامطالبہ کریں گے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا بیان

اتوار 25 فروری 2018 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیور و کریسی بارے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا ، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاہے کہ پنجاب کی احتجاجی بیور و کریسی درحقیقت رائے ونڈ کی ذاتی ملازم بن چکی ہے ،احتجاجی آفیسرز کو قطعی طورپر نگران سیٹ اپ میں تعینات نہ کیا جائے ،مسلم لیگ ن کا ڈی ایم جی ونگ قطعی طورپر الیکشن میں کسی جگہ بھی قبول نہیں ہوگا،الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ایسے افسران کی نگران سیٹ اپ میں تقرری نہ کرنے کامطالبہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیور و کریسی بارے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا، پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتجاجی آفیسرز کو قطعی طورپر نگران سیٹ اپ میں تعینات نہ کیا جائے ۔ یہ آفیسر ز اپنی غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ حلف کی پاسداری میں ناکام رہے ۔ پنجاب کی احتجاجی بیور و کریسی درحقیقت رائے ونڈ کی ذاتی ملازم بن چکی ہے مسلم لیگ ن کا ڈی ایم جی ونگ قطعی طورپر الیکشن میں کسی جگہ بھی قبول نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ایسے افسران کی نگران سیٹ اپ میں تقرری نہ کرنے کامطالبہ کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات