تحریک انصاف کا احد چیمہ کی گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے معاملے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط

ا حد چیمہ نے ایل ڈی اے کے ڈی جی کے طور پر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، ترقی کی بجائے احد چیمہ کیخلاف سرکاری افسران کے لئے موجود قانون اور ضابطہ کار کے تحت کارروائی کی جانی چاہئیے، احد چیمہ کو ملازمت سے فوری معطل کرکے اسے اظہار وجوہ کا نوٹس دیا جائے، خط کا متن

اتوار 25 فروری 2018 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے احد چیمہ کی گریڈ انیس سے گریڈ بیس میں ترقی کے معاملے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا ، خط میں کہا گیا ہے کہ ا حد چیمہ نے ایل ڈی اے کے ڈی جی کے طور پر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، ترقی کی بجائے احد چیمہ کیخلاف سرکاری افسران کے لئے موجود قانون اور ضابطہ کار کے تحت کارروائی کی جانی چاہئیے، احد چیمہ کو ملازمت سے فوری معطل کرکے اسے اظہار وجوہ کا نوٹس دیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کی گریڈ انیس سے گریڈ بیس میں ترقی کے معاملے پر تحریک انصاف نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا ،خط سینئر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے تحریر کیا گیا جس میں کہا گیاہے کہ احد چیمہ نے ایل ڈی اے کے ڈی جی کے طور پر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، 14 ارب مالیت کا ٹھیکہ اہلیت نہ رکھنے والی کمپنی کو دیا، احد چیمہ نے خلاف قاعدہ پیراگون سٹی کے مالکان سے 32 کنال اراضی حاصل کی، قومی احتساب بیورو انہی وجوہات کی بنا پر احد چیمہ کو حراست میں لے چکا ہے، ترقی کی بجائے احد چیمہ کیخلاف سرکاری افسران کے لئے موجود قانون اور ضابطہ کار کے تحت کارروائی کی جانی چاہئیے، احد چیمہ کو ملازمت سے فوری معطل کرکے اسے اظہار وجوہ کا نوٹس دیا جائے،