مسلم لیگ(ن )پا کستان کی ترقی و خوشحالی کا سفرنواز شریف کی قیادت میں جاری رکھے گی،برجیس طاہر

گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں ہونے والی ترقی و خوشحالی کا تمام تر کریڈٹ محمد نواز شریف کی قیادت کو جاتا ہے، اس نے وژن اور عزم کے ذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی وہ مضبوط بنیادیں فراہم کیں،جنہیں کسی صورت میں ختم نہیں کیا جا سکتا وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اتوار 25 فروری 2018 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن )پا کستان کی ترقی و خوشحالی کا سفرمحمد نواز شریف کے وژن اور ان کی قیادت میں جاری رکھے گی۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں ہونے والی ترقی و خوشحالی کا تمام تر کریڈٹ محمد نواز شریف کی قیادت کو جاتا ہے۔

جنہوں نے وژن اور عزم کے ذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی وہ مضبوط بنیادیں فراہم کیںہیںجنہیں کسی صورت میں ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں ملک کے ابتر حالات پوری پاکستانی قوم کے سامنے ہیں۔ اور پاکستان کے 20کروڑ عوام گواہ ہیںکہ محمد نواز شریف نے بجلی کے بحران،دہشت گردی اور معاشی بد حالی پر قابو پا کر پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیاہے۔

(جاری ہے)

اس کی ماضی قریب میںمثال نہیں ملتی۔چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے عزم اورعوام دوست پالیسیوں سے پاکستان کے عوام کے دلوں میں جگہ حاصل کی ہے۔اس کو بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈا کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے خلاف جانبدارانہ احتساب کے عمل کے حقا ئق عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اور پاکستان کے عوام محمد نواز شریف کے خلاف تمام تر جانبدارانہ کارروائیوںکو کسی سازش کا حصہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میںمسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچانے کے مخالفین کے مذموم منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔اور 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرکے محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :