اوورسیزپاکستانی فائونڈیشن پبلک اسکول کراچی میں رنگارنگ فن گالاکا انعقاد

اتوار 25 فروری 2018 17:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) اوورسیزپاکستانی فائونڈیشن پبلک اسکول کراچی میں رنگارنگ فن گالاکا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرسکول کی پرنسپل نسرین عامر نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقادکا مقصد بچوں میں نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں کوفروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے معماروطن ہیںان کی سہی معنوں میں تعلیم وتربیت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے اس لئے جہاں اساتذہ کا کردار اہم ہے وہاں والدین کی درست رہنمائی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اوورسیزپاکستانی فائونڈیشن کی24تعلیمی ادارے پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں بچوں کے لئے تعلیمی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او پی ایف نے ملک کے مختلف پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں میں 328نشستیں مخصوص کی ہیں اس مقصد کے حصول کے لئے پہلی دفعہ سمندر پار پاکستانیوں کی فائونڈیشن کے تعلیمی فنڈز میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچے جو پاکستان کے پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان میں سے 730 مستحق بچوں میں 18ہزارسے 60 ہزار کے تعلیمی وظائف بھی تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ یہ بچے اپنے پیشہ وارانہ تعلیمی سفرکو جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کے وفاقی سیکریٹری محمد ہاشم پوپلزئی اور منیجنگ ڈائریکٹر حبیب الرحمن سیلانی اور اوورسیز کے تمام ممبرز او پی ایف کی ترقی کے لئے موثرکردار ادا کر رہے ہیں اور بے انتہا کوشش کر رہے ہیں کہ اوورسیزکے تمام ادارے کامیابی اورترقی حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :