کراچی آرٹس کونسل میں یوتھ ٹریننگ پروگرام ،کراچی یوتھ فیسٹیول اختتام پذید ہوگیا

اتوار 25 فروری 2018 17:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) کراچی آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام یوتھ ٹریننگ پروگرام اور کراچی یوتھ فیسٹیول اختتام پذید ہوگیا۔ صوبائی وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے والے 66 نوجوانوں میں ایوارڈ اور 12 شعبوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اب کلچر کیپٹل میں تبدیل ہوچکا ہے اور نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت جوانی آپ کے پاس ہے اس کو مثبت سوچ کے ساتھ استعمال کریں اور ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہاکہ 50ہزار سے زائد نوجوانوں نے آرٹس کونسل کی سرگرمیوں میں حصہ لیا12سے زائد شعبہ جات میں مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

گورننگ باڈی کے اراکین اور معززین شہرکی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، تقریب میں مختلف کیٹیگری میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں میں انعامات و اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔

پینٹنگ (اے کیٹیگری) میں پہلی پوزیشن حریم اسلم، دوسری غزل سبین جبکہ تیسری پوزیشن رباب ذاکر نے حاصل کی۔ پینٹنگ (بی کیٹیگری) میں پہلی پوزیشن نبیل، دوسری بہزاد احمد جبکہ تیسری پوزیشن طلحہ شمس نے لی۔ فوٹو گرافی (اے کیٹیگری) میں پہلے نمبر پر راشد محمد، دوسرے پر اُمِ کلثوم جبکہ علی حیدر تیسرے نمبر پر رہے۔ فوٹو گرافی (بی کیٹیگری) میں علی رضا کھتری نے پہلی، دوسری محمد سلمان رضا جبکہ تیسری پوزیشن سید کاوش علی نے لی۔

کوئز (اے کیٹیگری) میں عبداللہ نے پہلی پوزیشن، ثناء اللہ نے دوسری جبکہ محمد اویس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کوئز کے مقابلے (بی کیٹیگری) میں پہلی پوزیشن عثمان عباس، دوسری محمد علی جبکہ تیسری پوزیشن عباد الرحمن نے حاصل کی۔ اُردو تقریری مقابلے (اے کیٹیگری) میں محمد عمار پہلی، محمد حسنین دوسری جبکہ اقصیٰ اسلم تیسری پوزیشن پر رہے۔ اُردو تقریری (بی کیٹیگری) میں حسن حمید نے پہلی، شہیرا اقبال نے دوسری جبکہ سفیان حیدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انگریزی تقریری مقابلے میں (اے کیٹیگری) میں پہلی پوزیشن مومل عزیز خان ، دوسری حفصہ طاہر جبکہ تیسری پوزیشن صوفیہ عابد نے حاصل کیا۔ انگریزی (بی کیٹیگری )میںحسن حمید نے پہلی پوزیشن، شہیرااقبال دوسری جبکہ حنا ذوالفقار تیسرے نمبر پر رہی۔ اس موقع پر سندھی تقریری مقابلے میں فیضان میمن کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ اُردو مضمون نویسی (اے کیٹیگری) میں پہلی پوزیشن ماہ نور مصطفی، دوسری حمیرا سہیل جبکہ عبدالواسع نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اُردو مضمون نویسی (بی کیٹیگری) میں پہلی پوزیشن ثانیہ عثمان، دوسری محمد سلال جبکہ تیسری پوزیشن اِرم شفیق نے حاصل کی۔ انگریزی مضمون نویسی (اے کیٹیگری) میں پہلی پوزیشن مہر عباس، دوسری منال عمران جبکہ تیسری پوزیشن ہانیہ راشد نے حاصل کی۔ انگریزی مضمون نویسی (بی کیٹیگری) میں عائشہ وسیم نے پہلی پوزیشن ، اقصیٰ عزیز خان نے دوسری جبکہ آغا شاہ زیب نے تیسری پوزیشن لی۔

شارٹ فلم میں علی خرم راٹھور کی فلم ’’جسی پپی دًا اخروٹ‘‘ نے پہلی،ثانیہ صدیق کی فلم ’’چھٹی ہوگئی کیا ‘‘نے دوسری جبکہ جہانزیب حسین کی فلم ’’تنقید‘‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تھیٹر (اے کیٹیگری) میں میر ایوب اسکول کا تھیٹر ’’Life is Not A Comedy‘‘ نے پہلی، GGSS یعقوب آباد ’’بلبلے‘‘ نے دوسری جبکہ ملت گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی2 کا تھیٹر ’’جوابِ شکوہ‘‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تھیٹر (بی کیٹیگری) میں پہلے نمبر پر ایڈورڈ کینیڈی کا ڈارمہ ’’Resenment‘‘، دوسرے پر ارسلان کا ڈرامہ ’’ہنستے ہنستے لگ گئے رستے‘‘ جبکہ فیضان کا ڈرامہ ’’کٹ پتلیاں‘‘ تیسرے نمبر پر رہا۔ رقص کے مقابلے (اے کیٹیگری) میں اُسامہ عمیل نے پہلی، ریان شیخ نے دوسری جبکہ پیر وجاہت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رقص(بی کیٹیگری) میں حسن اینڈ ضیاء ڈانس گروپ نے پہلی پوزیشن، اے اے ڈانس گروپ کے عبداللہ جاویدنے دوسری جبکہ زیڈ بی ایس ڈانس گروپ کے سید بہروز حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

موسیقی کے مقابلوں میں (اے کیٹیگری) میں سید نجم علی بخاری نے پہلی ، ذیشان علی حیدر دوسری، سُمعیہ نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حسن صدیق نے خصوصی انعام حاصل کیا۔ موسیقی (بی کیٹیگری) میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں کاشف، دوسری سُرخاب خان ،تیسری پوزیشن سمیرا عمران نے حاصل کی جبکہ ہمایوں خان کو خصوصی انعام دیاگیا۔ معروف گلوکار نبیل شوکت نے بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :