سجل علی نے اپنی دوسری ماں بھی کھو دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 17:13

سجل علی نے اپنی دوسری ماں بھی کھو دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء)معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی دوسری ماں بھی کھو دی۔تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کا نتقال گزشتہ شب دبئی میں ہوا تھا۔سری دیوی کی اچانک موت کی خبر سے نہ صرف بالی وڈ بلکہ لالی وڈ میں بھی غم کی فضاء پیدا ہو گئی ہے۔معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ایک بھارتی فلم ’’مام ‘‘میں سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

(جاری ہے)

جسے سری دیوی کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔سجل علی کی والدہ کا انتقال پچھلے برس کینسر کے باعث ہوا تھا۔جس کے بعد سجل علی نے کہا تھا کہ سری دیوی میری دوسری ماں ہیں لیکن اب سجل علی کی دوسری ماں بھی ان سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئی ہیں۔یاد رہے کہ سری دیوی نے ایک بار اپنے ویڈیو پیغام میں سجل علی کے لئے محبت بھرا پیغام بھیجا تھا۔اور وہ سجل علی سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں تھیں جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ دونوں میں محبت کا گہرا رشتہ تھا۔