پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون،سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا چالان

اتوار 25 فروری 2018 17:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کا ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے اور ٹریفک قوانین پر عمل درامد کاروائی سینکڑوں گاڑیوں کا چالان درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کو 550کے تحت پکڑ لیا گیا ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کی سربراہی میں چار پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی میں نان رجسٹریشن گاڑیوں کالے شیشے والی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی گئی چالان کی رقم سرکاری خزانے میں جمع ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آج 30سے زائد گاڑیوں کا چالان کیا گیا ہزاروں روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئی اس موقع پر چارپولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز سٹی پولیس تھانہ ایس ایچ اونصراللہ ابڑو،صدرپولیس تھانہ کے ایس ایچ اوعلی گوہرلہڑی، نوتال پولیس تھانہ کے ایس ایچ اومحمد عیسیٰ کھوسہ، اورمنجھوشوری پولیس تھانہ کے ایس ایچ اوشمن علی سولنگی سمیت ٹریفک سارجنٹ سیف اللہ جویا بھاری پولیس نفری کے کاروائی میں شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے اس طرح کی کاروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ کاروائی سے مثبت نتایج برامد ہوئے ہیں اور عوام میں شعور ارھا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں اور اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائیں ۔میر حسین احمد لہڑی نے کہا ہے کہ کاروائی کا مقصد ٹریفک قوانین کو یقینی بنانا ہے کیونکہ عوام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے کاغذات کو قانونی کے مطابق مکمل نہیں کر رہے ہیں اکثریت نان رجسٹریشن گاڑیوں کی ے اس کاروائی سے ان کو احساس ہو نا چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ ان کو کوئی پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

متعلقہ عنوان :