عوام کے دلوں سے قائد میاںنواز شریف کی محبت نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے،لبنیٰ ریحان پیرزادہ

ا لزامات کی سیاست کرنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈا اور ترقیاتی پروگرام نہیں

اتوار 25 فروری 2018 16:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی راہنما و ممبر پنجاب اسمبلی (ایم پی ای)لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ کہ میاں نواز شریف اور خادم اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔ ان کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ عوام کے دلوں سے اپنے محبوب قائد کی محبت نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

ا لزامات کی سیاست کرنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈا اور ترقیاتی پروگرام نہیں۔ سی پیک جیسا منصوبہ گوادر پورٹ کو فعال، ملک بھر میں موٹروے سمیت سڑکوں کا جال، عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کے لئے ملک کے بڑے شہروں میں میٹروبس کی فراہمی، اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ضرب غضب سمیت دیگر اقدامات نے مسلم لیگ (ن) کو عوام دوست سیاسی جماعت ثابت کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا حکومت کی شاندار کامیابیوں پر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اجتجاجی تحریکوں اور دھرنوں کے ذریعے ملک میں جاری تیز رفتار اقتصادی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے کہا کامیابی افراتفری اور انتشار پھیلانے سے نہیں بلکہ عوام کی خلوص نیت سے خدمت کرنے سے ملتی ہے جسکا منہ بولتا ثبوت ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ہے۔

ملک کی ترقی، استحکام اور قومی مفادات کو ہر حال میں ذاتی مفادات پر ترجیح دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لئے ہونہار ذہین اور محنتی طالب علموں کو تعلیمی وظائف دئے جارہے ہیں۔ غریب ، بے سہارا، یتیم بچوں کو اعلٰی تعلیم کی فراہمی کے لئے دانش سکول قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں مفت تعلیم ، کتب، یونیفارم اور تعلیمی وظائف دئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مثبت اور ترقی کی سیاست کی بدولت عام انتخابات 2018 ء کے الیکشن میں مسلم لیگ واضع برتری حاصل کرے گی۔