ماڈل کورٹس نے قتل اور منشیات کی27مقدمات میںدو ملزمان کو سزائے موت ،4ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی

فوجداری اور دیوانی مقدمات کا فیصلہ ،245افراد کے بیان قلمبند

اتوار 25 فروری 2018 16:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے قتل اور منشیات کے 27مقدمات میںدو ملزمان کو سزائے موت جبکہ 4ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 19ملزموں کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالتوں کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 85فوجداری اور دیوانی مقدمات کا فیصلہ سنا کر دیگر کیسوں میں245افراد کے بیان قلمبند کئے۔

قتل اور منشیات کی27مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان ملزم ضیاء الدین اور شمس وزیر کو سزائے موت جبکہ چار ملزمان زمان،رحیم،ظفر اور عمر تاج کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔دیگر مقدمات میں ملزمان کوجرمانوں کے علاوہ 19ملزمان کو بری کیا گیا ہے ۔ مختلف مقدمات میں گرفتار75ملزمان کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگائی گئی۔سول کورٹس نے ایک ہفتے میں58مقدمات نمٹائے۔

متعلقہ عنوان :