سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی سازش کا میاب ہوگی اور نہ نواز شریف کی سیاسی حقیقت کو ختم کیا جاسکتا ہے ، بھارت کی سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیوں کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، ملک کا دفاع ناقابل تسخیراور مضبوط ہاتھوں میں ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 25 فروری 2018 16:30

شیخوپورہ۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوا زشریف اور بھی مضبوط ہو رہا ہے نوازشریف کا احتساب نہیں بلکہ اس سے انتقام لیا جارہا ہے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی سازش کا میاب ہوگی اور نہ نواز شریف کی سیاسی حقیقت اور حیثیت کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔

سیاست مین ایک شخص کو تارگٹ کرنا سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے مترادف ہے بھارت سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا پا کستان کا دفاع ناقابل تسخیراور مضبوط و محفوظ ہاتھوں میں ہے اس وقت ملک اندرونی و بیرونی سازششوں کا شکار ہے ان حالات میں قوم کو نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہو نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 132کے نواحی علاقہ قلعہ غوث میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح اور نوازشریف سے اظہار یکجہتی جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا‘ اس موقع پرچیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر‘ امیدوار پی پی 165میاں عبدالرئوف ، ، رمضان بھٹہ لیگی رہنما چودھری شہباز اصغرمرحبا والے سمیت لیگی رہنماء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی‘ وفا قی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ووٹ بینک کو تقسیم کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس کو توڑنے کی کو ئی سازش کا میاب ہو سکتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کسی بھی عدالت میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو ئی پھر قوم پوچھتی ہے کہ صرف نواز شریف کے ساتھ ہی ایسا کیو ں کیا جا رہا ہے مسلم لیگ (ن) ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور ووٹ سے ہی ملک کے اندر کو ئی تبدیلی یا قانون سازی کی جاسکتی ہے ہماری خواہش ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہو ں کیونکہ مو جودہ حالات کے تنا طر میں دیکھا جائے تو 2018کے عام انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کو شش کی جارہی ہے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویرحسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتی ہے جس کے لئے ہر ادارہ کو اپنی آئینی حدود و قیود میں رہ کرکام کرنا ہو گا اس سے ہی تصادم اور تکرائو سے بچا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ دھرنا والوں نے ملک وقوم کے لئے کیا کیا ،انتشار اور منفی سیاست کے علمبرداروں نے اپنی صوبائی اسمبلیوں میں کو ئی قابل ذکر کا م نہیں کیا ایسے لو گ ملک وقوم کی کیا خدمت کرینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کی حرمت اور نظام عدل کی حقیقی بحالی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں وہ انشا اللہ ضرور رنگ لائے گی پارلیمینٹ با لا دست ادارہ ہے اور اس کے فیصلے بھی با لا دست ہیں ان فیصلوں کو کالعدم قرار دینا منتخب ایوان اور پارلیمینٹ کی تو ہین ہے قبل ازیں وفاقی وزیر نے این اے 132کے پسماندہ علاقوں کے لئے نئی رابطہ سڑکوں ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔