پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفے کے بعد(آج) ہوگا

نوازشریف کے حق میں اور نیب کے خلاف قرار دادکا امکان ‘ اپوزیشن کی کسی بھی قرداد کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی تیار اسمبلی کے ایجنڈے میںپنجاب چیریٹی بل،لینڈ ریونیو ترمیم ،رجسٹریشن ترمیمی بل شامل ‘صنعت و تجارت اور محکمہ جنگلات کے متعلق سوالات کے جواب دیئے جائیں گے

اتوار 25 فروری 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفے کے بعد آج(سوموار ) کو ہوگا ‘نوازشریف کے حق میں اور نیب کے خلاف قرار داد لائے جانے کا امکان جبکہ اپوزیشن نے حکومت کی ایسی کسی بھی قرداد کے خلاف بھر پور احتجاج کی حکمت عملی بنا لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج 2بجے دن شروع ہونیوالے اجلاس کی صدارت سپیکر رانا محمد اقبال خان کر یں گے جبکہ اجلاس میں پنجاب چیریٹی بل،لینڈ ریونیو ترمیم ،رجسٹریشن ترمیم شامل ہیں جبکہ محکمہ صنعت و تجارت اور محکمہ جنگلات کے متعلق سوالات کے جواب دیے جائیں گے جبکہ حکومت نے (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف کے حق میںا ور احد چیمہ کی گر فتاری پر نیب کے خلاف قرار داد لانے کے حوالے سے مشاورت کر لی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ آج دونوں قرادادیں لائی جائیں گی جبکہ رانا ثناء اللہ خان جمعہ کے روز پہلے یہ قرار داد یں لانے کا کہہ چکے ہیں جبکہ دوسری طرف اپوزیشن آج بھی حکومت کی جانب سے احد چیمہ کو سپورٹ کر یں کے معاملے پرا یوان کے اندر اور باہر احتجاج کی حکمت عملی فائنل کر چکی ہیں