ریحام خان کے بشری بی بی کے پردے سے متعلق متنازع بیان پر لوگ سیخ پا ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 16:11

ریحام خان کے بشری بی بی کے پردے سے  متعلق متنازع بیان پر لوگ سیخ پا ہو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء) ریحام خان کے پردے سے متعلق متنازع بیان پر لوگ سیخ پا ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران کی تیسری شادی کے بعد ایک بار پھر ان پر الزام تراشی شروع کر دی ہے۔عمران خان کی تیسری بیوی ایک با پردہ خاتو ن ہیں۔جس پر تنقید کرتے ہوئے ریحام خان کا برطانوی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ باپردہ خاتون سے شادی کر کے عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ جدید پاکستان سے کوسوں دور ہیں۔

عمران نے سر سے پاؤں تک پردہ کرنے والی خاتون سے شادی کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کی اہلیہ کا پردہ پاکستانی معاشرے کا عکاس نہیں ہے اور اب وہ خود بھی اسی راستے پر چل پڑے ہیں۔ لیکن اس متعلق لوگوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ ریحام خان ذاتی بعض و عناد پر اتر آئی ہیں کیا ان کو معلوم نہیں ہے کہ اسلام میں عورت کو پردے کا حکم دیا گیا ہے۔حجاب ہماری اسلامی روایت ہے اور اس کو طالبان کے ساتھ جوڑنا بہت غلط ہے جب کہ ایک آدمی کا کہنا تھا کہ میں ریحام خان کی عقل کو داد دیتا ہوں کیا اس کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ وہ مسلمان ہے اور اسلام میں عورت کے لئے پردہ لازمی ہے۔لوگوں کا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو میں ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :