فتح جنگ ،سوزوکی اور رکشہ میں تصادم ماں بیٹا جاں بحق ، 6 افراد زخمی ہو گئے

اتوار 25 فروری 2018 16:10

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) فتح جنگ ،سوزوکی اور رکشہ میں تصادم ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گائوں ڈھوکڑی کے رہائشی شیر علی کے بیوی بچے گائوں سے فتح جنگ رکشے پر آرہے تھے کہ رکشہ مخالف سمت سے آنے والی سوزوکی سے ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں نسیم بی بی زوجہ شیر علی خان اور سات سالہ احمد علی ولد شیر علی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ فاطمہ بی بی ،عالیہ ،زوبیہ دختران شیر علی ،شاہزیب،شاہد علی پسران شیر علی اور زوبیہ بی بی شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو فور ی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا جاں بحق ہونے والوں کی میتیں ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :