مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا،چوہدری عبدالوحید

اتوار 25 فروری 2018 16:10

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا متنازع اور غیر مقبول فیصلے نواز شریف کی سیاست کا راستہ نہیں روک سکتے یہ بات چوہدری عبدالوحید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی چوہدری عبدالوحید نے کہا کہ چند اخباروں میں ان کے متعلق لگائی جانے والی خبر جس میں انہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا بیان ہے میں اس بیان کی سختی سے تردید اور مذمت کرتا ہوں میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے چوہدری عبدالوحید نے کہا کہ میں ہمیشہ مسلم لیگ ن میں رہا اور مسلم لیگ ن میں ہی اپنی خدمات سر انجام دیتا رہوں گا میرے قائد صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف ہیں میں ان کے فیصلوں کا پابند ہوں انہوں نے کہا کہ جن اخبارات میں مجھے تحریک انصاف میں جانے کی خبر شائع کی ہے میں ان اخبارات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :