ْ چینی کمیونسٹ پارٹی کی صدر شی کو 2023تک عہدے پر رکھنے کیلئے آئین میں ترمیم کی تجویز پیش

ترمیم کے تحت چین کے صدر اور نائب صدر مسلسل تیسری بار بھی صدر بن سکتے ہیں ، تمام عوامی عہدے رکھنے والے افراد عہدے سنبھالتے وقت ملکی آئین سے وفاداری کا عوامی حلف اٹھائیں گے،شی جن پنگ کے سوشلسٹ نظریات کو ملکی آئین کا حصہ بنانے ، نگران کمیشن کو آئین میں ایک نئے ریاستی ادارے کے طور پر شامل کرنیکی تجویز پیش

اتوار 25 فروری 2018 16:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی نے صدر شی جن پنگ کو 2023تک صدر برقرار رکھنے کیلئے آئین میں ترمیم کی تجویز پیش کر دی، ترمیم کے تحت چین کے صدر اور نائب صدر مسلسل تیسری بار بھی صدر بن سکتے ہیں ،شی جن پنگ کے سوشلسٹ نظریات کو ملکی آئین کا حصہ بنانے ، نگران کمیشن کو آئین میں ایک نئے ریاستی ادارے کے طور پر شامل کرنیکی تجویز بھی دی گئی ہے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے آئین میں صدر کے عہدے کی میعاد میں تبدیلی اور صدر شی جن پنگ کو 2023تک صدر برقرار رکھنے کیلئے آئین میں ترمیم کی تجویز پیش کر دی ہے جس کے تحت کہا گیا ہے کہ ملک کے آئین میں اس زیلی شق کو ختم کر دیا جائے جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور نائب صدر دو بار مسلسل عہدوں پر فائز رہنے کے بعد مزید ان عہدوں پر فائز نہیں رہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ نئے عہد میں شی جن پنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کو ملکی آئین کا حصہ بنایا جائے۔مرکزی کمیٹی نے یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ نگران کمیشن کو آئین میں ایک نئے ریاستی ادارے کے طور پر شامل کیا جائے۔مرکزی کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ ملکی آئین سے وفاداری کے حلف کا طریقہ کار درج کرتے ہوئے اسے ایک بنیادی قانون کی شکل دیں اور ایک ایسی شق کا اضافہ کیا جانا چاہیے جو یہ وضاحت کرے کہ تمام عوامی عہدے رکھنے والے افراد عہدے سنبھالتے وقت ملکی آئین سے وفاداری کا عوامی حلف اٹھائیں گے ۔

کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ " انسانیت کے ایک ہم نصیب سماج کی تشکیل کے لیے کام کرنے " کے جملے کو ملکی آئین میں درج کیا جائے جبکہ بنیادی سوشلسٹ اقدار کو بھی آئین کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ ایک شق کا اضافہ کیا جائے جو وضاحت کرے کہ " پر امن ترقیاتی راستے ، باہمی سود مند اور کھلی حکمت عملی سے جڑے رہا جائے گا ۔مرکزی کمیٹی نے یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ آئین میں اس جملے کا اضافہ کیا جائے کہ " چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی واضح عکاس ہی

متعلقہ عنوان :