شہبا زشر یف صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں آنیوالی حکومت انکو گر فتار کر یں گی‘ اعتزاز احسن

ن)لیگ جسٹس قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹس چاہتی ہے شہبا زشر یف کے ساتھ کون ہے وہ بھی سب جانتے ہیں ‘ ‘نوازشر یف سیاست میںماضی کا حصہ بن رہے ہیں (ن) لیگ والے جو مر ضی کر لیں یہ اب احتساب سے بچ نہیں سکتے‘ احمد چیمہ کی گر فتاری کے بعد ہڑتال کرنیوالے افسران کیخلاف مقدمات درج کر نے چاہیے ‘ہڑ تال کروانے میں شہباز شر یف اور وفاقی حکومت شامل ہے ‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 فروری 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے احمد چیمہ کی گر فتاری کے بعد ہڑتال کرنیوالے افسران کیخلاف مقدمات درج کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہڑ تال کروانے میں شہباز شر یف اور وفاقی حکومت شامل ہے اور واضح ہے کون شہبا زشر یف کے ساتھ ہے ‘ (ن)لیگ جسٹس قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹس چاہتی ہے ‘ شہبا زشریف صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں آنیوالی حکومت انکو گر فتار کر یں گی ‘نوازشر یف سیاست میںماضی کا حصہ بن رہے ہیں ‘(ن) لیگ والے جو مر ضی کر لیں یہ اب احتساب سے بچ نہیں سکتے۔

اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب میں 1972میں ملک غلام مصطفی کھر کے بطور گور نر سر کاری افسران کی جانب سے ہڑتال کی گئی جسکے بعد اب یہ شہبا زشر یف او ر (ن) لیگ کے دور میں ہو اہے آئین پاکستان کے مطابق سر کاری افسران کا ایسے ہڑ تال کر نا ریاست پاکستان کے خلاف بغاوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کی گر فتاری ہوگئی تو کیاہوا حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ احد چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کر تی مگر ایسا کر نے کی بجائے افسران کی ہڑ تال کروادی گئی (ن) لیگ اور شہبا زشر یف توہڑ تال کرنیوالوں کو کچھ نہیں کہیں گے مگر جو آئندہ حکومت آئیگی وہ ایسے افسران کے خلاف نہ صرف مقدمے درج کر یگی بلکہ انکو گر فتار بھی کیا جائیگااسٹنٹ ٹو پی ایم صادق بھی گر فتار ہوئے مگر اس وقت کوئی ہرتال نہیں کی گئی پنجاب میں ہونیوالی اس ہڑ تال کے پیچھے شہبا زشریف اور وفاقی حکومت کا ہاتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہبا زشر یف صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں اور احتساب ہونے پر انکی چیخیں نکل رہی ہے لیکن اب ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا حساب دینا ہی پڑ یگا یہ ماضی میں اداروں کو اپنی مر ضی سے چلاتے رہے ہیں اوریہ اب بھی جسٹس قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹس چاہتے ہیں لیکن انکی یہ خواہش اب پوری نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :