رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ

فروری تک ملک میں 39033ٹریکٹروں کی پیداواراور38173 فروخت ریکارڈ کی گئی

اتوار 25 فروری 2018 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک مہینے میں ملک میں 39033ٹریکٹروں کی پیداواراور38173کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 25983ٹریکٹروں کی پیداواراور26238کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :