اعلی عدلیہ کے تین ججز آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے‘ سپریم کورٹ کا ایک اور لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز شامل ہوں گے

اتوار 25 فروری 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) اعلی عدلیہ کے تین ججز آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے‘ سپریم کورٹ کا ایک اور لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد 65 سال کی عمر پوری ہونے کے باعث 19 مارچ کو ریٹائرڈ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان کی ریٹائرمنٹ سے سپریم کورٹ میں ایک آسامی خالی ہوجائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز بھی 62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان 16 مارچ اور جسٹس خالد محمود ملک 26 مارچ کو ریٹائرڈ ہوں گے ، دونوں ججز کی ریٹائرمنٹ سے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 13 ہوجائے گی۔