Live Updates

مسلم لیگ (ن) کا ڈی ایم جی ونگ الیکشن میں کسی جگہ بھی قبول نہیں ،فواد چوہدری

پنجاب کی احتجاجی بیوروکریسی رائے ونڈ کی ذاتی ملازم بن چکی ہے، الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ایسے افسران کی نگرانی سیٹ اپ میں تقرری نہ کرنے کا مطالبہ کرینگے،ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا بیان

اتوار 25 فروری 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ڈی ایم جی ونگ قطعی طور پر الیکشن میں کسی جگہ بھی قبول نہیں ہوگا پنجاب کی احتجاجی بیوروکریسی رائے ونڈ کی ذاتی ملازم بن چکی ہے، الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ایسے افسران کی نگرانی سیٹ اپ میں تقرری نہ کرنے کا مطالبہ کرینگے۔

(جاری ہے)

اتوار کو فواد چوہدری نے اپنے بیان میںکہاکہ پنجاب کی احتجاجی بیورو کریسی رائے ونڈ کی ذاتی ملازم بن چکی ہے، الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ایسے افسران کی نگران سیٹ میں تقرری نہ کرنے کا مطالبہ کرینگے ، احتجاجی آفیسرز کو قطعی طور پر نگران سیٹ اپ میں تعینات نہ کیا جائے یہ آفیسرز اپنی غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ حلف کی پاسداری میں ناکام رہے۔ مسلم لیگ(ن) کا ڈی ایم جی ونگ قطعی طور پر الیکشن میں کسی جگہ بھی قبول نہیں ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات