نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چڑھایا، شہباز شریف

باشعور عوام انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آچکے، منفی سیاست کرنیوالوں کو پہلے بھی پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا، عوام کو نعروں ، کھوکھلے دعوئوں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں، جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کی مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 25 فروری 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ باشعور عوام انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، منفی سیاست کرنیوالوں کو پہلے بھی پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا، نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چڑھایا، عوام کو نعروں ، کھوکھلے دعوئوں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں، جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کے دورانشہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نیازی نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چٹرھایا ، باشعور عوام نتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے جھوٹ کی سیاست کررہے ہیں، منفی سیاست کرنے والوں کو پہلے بھی پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو نعروں ، کھوکھلے دعوئوں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں، عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے پاکستان کے عوام حساب لیں گے، جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو پرواہ کیے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :