موجودہ حکومت کی نا کا م خارجہ پا یسی نے ملک کا وقار مجروع کر دیا ، آصف زرداری

پی پی پی ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی پر یقین رکھتی ہے، آزاد خارجہ پالیسی بی بی شہید کا فلسفہ تھا ،خواتین کو با اختیار بنانا اِن کا مشن تھا، شہید بینظیر بھٹو کی نظر میں ملک کا ہر بیٹابلاؤل اور بیٹی بختاور تھیں،پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ملک سے دہشت گردی،بیروزگاری ،جہالت اورغربت کا خا تمہ ہے بلاؤل آنے والا روشن کل ہے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر کی اوکاڑہ اور راولپنڈی کے عہدیداران اور کارکنوں سے گفتگو

اتوار 25 فروری 2018 16:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان کے سابق وپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا کا م خارجہ پا یسی نے ملک کا وقار مجروع کر دیا ہے پی پی پی ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی پر یقین رکھتی ہے آزاد خارجہ پالیسی بی بی شہید کا فلسفہ تھا خواتین کو با اختیار بنا اِن کا مشن تھا شہید بینظیر بھٹو کی نظر میں ملک کا ہر بیٹابلاؤل اور بیٹی بختاور تھیںپاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ملک سے دہشت گردی،بیروزگاری ،جہالت اورغربت کا خا تمہ ہے بلاؤل آنے والا روشن کل ہے اِن خیالات کا اظہار انہوں نے بلاؤل ہاؤس اسلام آبادمیںاوکاڑہ اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اوکاڑہ سے ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن ،محمد آصف خان بلوچ ڈپٹی سیکرٹری پی وائی او پنجاب ، زہیب بٹ صدر پی وائی او پنجاب ،معظم علی بھٹی انفرمیشن سیکرٹری پی وائی او پاکستان ،موسیٰ کھو کھرصدر پی ایس ایف پنجاب، موجود تھے انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں ہما رے ہا تھ بند ھے ہو ئے تھے اب ہمارے ہاتھ بندے ہو ئے نہیں ہیںجو 2013ء میں تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بہت مشکلات پیدا کی گئیںاب بلاؤل بھٹو زرداری میدان میں آچکے ہیں ہم سب ملکر محترمہ بے نظیر بھٹو کے خوابو کی تعبیر پو ری کر یں گے جب پی پی پی حکومت میں آتی ہے تو غریب کا غریبوں تک پہنچتا ہے تخت لاہور اس با ر اِن سے چھین لیںگے پاکستان پیلز پارٹی نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا وقار بلند کیا ہے سپریم عدالت کو اپنے ما تھے کا جو مر بنا یا ہے