بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں 28فروری کو بھارتی فوج کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

رابطہ سازی تیز ، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اتوار 25 فروری 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) 28فروری کو بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں بھارتی فوج کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ رابطہ سازی تیز ، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، مختلف مقامات پر کارنرمیٹنگز کا انعقاد، مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔بھارتی فوج کی مسلسل سیزفائرلائن کی خلاف ورزیوں اور وفاقی حکومت کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام تاریخی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

کشمیری کمیونٹی، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیمات بھرپور شرکت کریں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وسابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے راولپنڈی و اسلام آباد میں منعقدہ مختلف کارنر میٹنگ ہا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کشمیری کمیونٹی اوریوتھ کی جانب سے اسلام آبپارہ، G-6/2,I-8ستارہ مارکیٹ، شاہ اللہ دتہ، راولپنڈی چاندنی چوک،صادق آباد، مریڑھ حسن ، صدر،اور گلریز کالونی میں کارنر میٹنگ ہا کا انعقادکیا گیا۔

ان میٹنگز سے سید ذیشان حیدر، عبدالشکور رئیسانی، نوید کاظمی اور دیگر نے کہا کہ28فروری کا احتجای مظاہرہ عظیم الشان مظاہرہ ہو گا۔ تمام کشمیری بلا امتیاز اس مظاہرے میں شریک ہو کر ملی بیداری کا ثبوت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا بلا شبا بیرسٹر سلطان دنیا جہان مقدمہ لرنے والے کشمیری قوم کے عظیم سپوت ہیں اور پوری قوم بیرسٹر سلطان محمود کی کال پر لبیک کہتے ہیں ۔

تما م شرکاء نے اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ 28فروری کو قافلوں کی صورت میں تمام نوجوان ، بزرگ ، مرد و خواتین بیرسٹر سلطان محمود کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بھرپور تعداد میں احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوںگے۔ وقت آگیا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے سلسلہ میں جدوجہد کو تیر تر کیا جائے سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر مسئلہ کشمیر کے باوقار پرا من اور عوامی امنگو کے مطابق پائیدار حل کیلئے کشمیر کے ہر ایک با ضمیر شہری کو متحد ہونا پڑے گا۔

مقبوضہ کشمیر پاکستان و ہندوستان کہ درمیان زمین کا تنازعہ نہیں بلکہ یہ ریاست کے کروڑو انسانوں کی زندگیوں، مستقبل اور انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود اور دیگر کشمیری قیادت کی کاوشوں کی بدولت آج مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔اگر اس منظم جدوجہد کو اخلاص سے جاری رکھا گیا تو جلد کشمیر بھارت کی ظلم و جبر سے آزاد ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :