شاہ سلمان کی سرپرستی میں گھوڑوں کی دوڑ کے بڑے میلے کا انعقاد

اتوار 25 فروری 2018 16:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)سعودی فرماں روا اور مملکت میں گٴْھڑ سواری کلب کے اعزازی سربراہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جنادریہ میں کنگ عبدالعزیز ریس کلب میں گھوڑوں کی دوڑ سے متعلق سالانہ بڑے میلے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود شہزادہ سعود بن سلمان اور شہزادہ فیصل بن احمد بن سلمان کے ساتھ میلے پہنچے توا ن کا شاندار استقبال کیا گیا ۔