حوثیوں کے لیے ایرانی سپورٹ کے خلاف سلامتی کونسل میں قرار داد پررائے شماری آج ہوگی

اتوار 25 فروری 2018 16:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)برطانیہ ، امریکا اور فرانس کی جانب سے عالمی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرار داد پرآج ( پیر کے روز) رائے شماری متوقع ہے۔ قرار داد میں یمن میں حوثی جماعت کو بیلسٹک میزائلوں کے پہنچنے کا سلسلہ روکنے اور خلاف ورزیوں کے حوالے سے اقدام کی پاسداری میں ایران کی ناکامی پر اٴْس کی مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایاکہ یہ قرارداد یمن میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال سے تعلق رکھنے والی کسی بھی سرگرمی کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کی اجازت دے گی۔سلامتی کونسل کے موجود سربراہ منصور العتیبی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم ابھی تک اس کے متن پر کام کر رہے ہیں، تاہم پیر کی صبح اس کو منظور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق یہ قرارداد یمن میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال سے تعلق رکھنے والی کسی بھی سرگرمی کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کی اجازت دے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کئی ماہ سے اقوام متحدہ میں ایران کے احتساب کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔