یمنی فورسزاورحوثیوں کے درمیان شدید جھڑپیں،36جنگجوہلاک

البیضاء صوبے کے ضلع ناطع میں سرکاری فوج کی حوثی ملیشیا کے جتھوں پر بم باری ،متعددعسکری گاڑیاں تباہ

اتوار 25 فروری 2018 16:00

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) یمن میں البیضاء صوبے کے ضلع ناطع میں سرکاری فوج نے حوثی ملیشیا کے جتھوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ کارروائی میں باغیوں کو بھاری جانی اور مادی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس دوران36باغی مارے گئے اور ان کی عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے صنعاء صوبے کے مغربی ضلعے الحیمہ میں حوثی ملیشیا کے ہتھیاروں کے گودام تباہ کر دئیے۔

اس کے علاوہ فضائی حملوں میں نہم ضلعے کے علاقے التباب السود اور میسرہ میں بھی باغیوں کی کمک پر بم باری کی گئی۔ادھر تعز صوبے میں اتحادی طیاروں نے الصلو ضلعے میں حوثی ملیشیا کے جتھوں اور کمک پر شدید حملے کیے۔زمینی ذرائع کے مطابق الجوف صوبے کے ضلعے المصلوب کے مغرب میں شدید لڑائی جاری ہے۔ یمنی فوج نے المتون ضلعے میں حوثی ملیشیا کا ایک حملہ ناکام بنا دیا۔ اس دوران36باغی مارے گئے اور ان کی عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :