امریکا میں شدید بارشیں، خاتون ہلاک ،متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں

متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ،گورنرکینٹکی نے ایمرجنسی نافذ کر دی

اتوار 25 فروری 2018 16:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) امریکا کے جنوب اور وسط مغربی حصوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جبکہ امریکی ریاست کینٹکی میں ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینٹکی کے شہرلوئس ویلی میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں،متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ،متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ،کینٹکی میں گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔محکمہ موسمیات نے وسط مغربی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :