بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریگا

بھارتی سیکریٹری خارجہ چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے،ہم منصب ودیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں

اتوار 25 فروری 2018 16:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) بھارت کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلیچین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے بیجنگ میں چین کے پولٹ بیورو کے رکن، وزیر خارجہ، نائب وزیر خارجہ سمیت اہم اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں،جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تمام معاملات زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ نے بیان جاری کیا کہ انہیں امید ہے کہ بھارت حساس معاملات کو احتیاط سے برتے گا،بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریگا۔اس ملاقات کو بھارتی وزیر اعظم کی جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر سے ملاقات کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :