پاکستان افغان تاجروں کاتجارت کو سیاست سے الگ کر نے کا مطالبہ
افغان تاجر ایرانی بندر گاہ چاہ بہار اور بندر عباس کی بجائے کراچی اورگوادر سے تجارت کر نا چاہتے ہیں ،ْ افغان چیمبر آف کامرس تعلقات کی خرابی کی وجہ سے پاک افغان تجارت کا حجم 2.7ارب ڈالر سے کم ہو کرتقریباً 1.2ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ،ْ مشترکہ اعلامیہ پاکستان اور افغانستان کے تاجروں کا دونوں حکومتوں کی جانب سے سرحد پر نگرانی موثر بنانے کے اقدامات کی حمایت کا اعلان
اتوار 25 فروری 2018 16:00
(جاری ہے)
پاکستان افغانستان مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ محمد زبیر موتیوالا نے کہاکہ پاکستانی حکام سے مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت واپس اپنی معمول پر آجائیگی ۔
انہوںنے کہا کہ بہت جلد پاکستان اور افغانستان کے صنعت و تجارت کے مشترکہ اجلاس منعقد ہونگے جس میں تاجروں کو درپیش مسائل پر غور کے بعد ان کے حل کیلئے لائحہ عمل بنایا جائیگا ۔پاکستان اور افغانستان کے تاجروں کے تین روزہ مذاکرات اسلام آباد میں تحقیقاتی ادارے سی آر ایس ایس میں منعقد کرائے تھے ۔خان جان الکوزئی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی تنائو کی وجہ سے تجارت پر منفی اثر تا ہے اسی لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ تجارتی تعلقات کو سیاست سے الگ کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جگہ بھارت کے علاوہ کوئی بھی ملک نہیں لے سکتا ،ْپاکستان کی بندر گاہیں پاکستان کی جنوبی اور مشرقی علاقوں کے قریب ہیں اور افغان تاجر انہی راستوں کے ذریعے اپنی تجارت برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو افغانستان کیساتھ تجارت میں جو مقام حاصل ہے وہ کوئی بھی دوسرا ملک نہیں لے سکتا تاہم انہوںنے کہاکہ اگر پاکستان میں افغان تاجروں کیلئے مشکلات پیدا ہوں ،ْ سرحد بار بار بند ہوتی ہو اور راہ داری معاہدے پر عمل نہ ہو تو تجارت متاثر ہو جاتی ہے ۔اس موقع پر محمد زبیر موتیوالا نے کہا کہ مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستانی تاجروں کیلئے مختلف اقدامات سے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشیدگی کی وجہ سے پاک افغان تجارت میں تقریباً پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ افغان سفیر نے پاکستانی اور افغان تاجروں سے گزشتہ روز ملاقاتوں میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے فوجی اور سول حکام سے ان کی حالیہ ملاقاتوں میں انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ د ونوں ممالک کے درمیان تجارت میں تمام حائل رکاوٹوں کو بہت جلد دور کیا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ افغانستان ،ْ پاکستان کیلئے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور افغانستان کو پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ بھی کر نا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ دو روز کے دور ان پاکستان اور افغانستان کے تاجروں نے پاکستان میں امریکی اور برطانوی سفارتکاروں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جنہوںنے بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں مشکلات حل کر نے میں تعاون کا یقین دلایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھتی ہے تو اس کا امن عمل کیلئے اقدامات پر مثبت اثر پڑے گا ۔انہوںنے کہاکہ تاجر دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کر دارادا کررہے ہیں ۔انہوںنے انکشاف کیا کہ تعلقات کی خرابی کی وجہ سے چند سال پہلے دونوں ممالک کے درمیان ستر ہزار کنٹینروں کی آمدورفت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ تعداد سات ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔خان جان الکوزئی نے مزید کہاکہ افغان تاجروں نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے گزشتہ دو سالوںسے راہداری مسئلہ پر ہونے والے مذاکرات جلد بلائے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ افغان تاجر دیگر ممالک کی بجائے پاکستان کے راستے تجارت کو اس لئے ترجیح دے رہے ہیں کہ یہ دونوں ممالک کیلئے راستہ بہت کم ہے ۔اس سوال پر کہ افغانستان کیوں پاکستان افغانستان کے درمیان دوطرفہ راہداری معاہدے میں بھارت کی شمولیت پر اصرار کررہا ہے تو انہوںنے کہاکہ پاکستان نے جب معاہدے میں تاجکستان کی شمولیت کی تجویز پیش کی تو افغانستان نے بھی پاکستان سے تجارت کیلئے پاکستان کے زمینی راستے کے استعمال کا مطالبہ کیا ۔دریں اثناء مذاکرات کے اختتام پر جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان اور افغانستان کے تاجروں نے دونوں حکومتوں کی جانب سے سرحد پر نگرانی موثر بنانے کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا تاہم انہوںنے کہاکہ ان اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت متاثر نہ ہو ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.