بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ( آج )ہوگا

مریم اور نگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے موجودہ قوانین پر بریفنگ دی جائیگی

اتوار 25 فروری 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ( آج ) پیر کو وزیر مملکت مریم اور نگزیب کی سربراہی میں ہوگا جس میں بچوں کو زیادتی سے بچانے کیلئے انہیں تعلیم دینے کے حوا لے سے اٹھائے گئے اقدامات سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی صدارت میں ( آج ) پیر کو ہو گا، اجلاس میں وزارت قانون انصاف کی جانب سے بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے موجودہ قوانین پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے بچوں کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے بریفنگ دی جا ئیگی۔ اس سے قبل پہلے اجلاس میں مریم اور نگزیب کو کمیٹی کا چیئر پرسن منتخب کیا گیا تھا ۔