عدالتی ہفتہ ،ْ طلال چوہدری توہین عدالت کیس ،ْ میو گیٹ سکینڈل ،ْ حسین حقانی توہین عدالت کیسز کی سماعت ہوگی

پانچ بینچ تشکیل ،ْ دل کے غیر معیاری سٹنٹ کے حوالے سے از خود نوٹس ،ْمارگلہ ہیلز پر درختوں کی کٹائی سمیت مختلف مقدمات سنے جائینگے

اتوار 25 فروری 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج)پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت ،ْ میو گیٹ سکینڈل ،ْ حسین حقانی توہین عدالت کیس اور دل کے غیر معیاری سٹنٹ کے حوالے سے از خود نوٹس سمیت مختلف مقدمات سنے جائینگے ۔ مقدمات کی سماعت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان نے پانچ بینچ تشکیل دے دیئے ہیں ۔

بینچ اول چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے دوسران بینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سر دار طارق مسعود پر مشتمل ہے جو اہم مقدمات سنے گا ۔تیسرے بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل خان کرینگے جس میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں چوتھا بینچ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا جبکہ پانچویں بینچ کی سربراہی جسٹس منظور احمد ملک کرینگے جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بھی بینچ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ بینچ جن مقدمات کی سماعت کرینگے ان میں مارگلہ ہلز پر درختوں کی کٹائی ،ْ سٹون کریشننگ سوموٹو کیس ،ْ میمو گیٹ سکینڈل ،ْ حسین حقانی توہین عدالت کیس ،ْ ججز ،ْ پارلیمنٹرین ،ْ سرکاری افسران کی دوہری شہریت از خود نوٹس کیس ،ْ لاپتہ افراد کیس ،ْ طلال چوہدری توہین عدالت کیس ،ْ بحریہ ٹائو ن اراضی کیس ،ْ پروین رحمن قتل از خود نوٹس کیس ،ْ دل کے غیر معیاری سٹنٹ کے حوالے سے سوموٹو کیس ،ْ این اے آر سی کی جگہ ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کا پروجیکٹ سوموٹو کیس ،ْ ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس ،ْ مشعال خان از خود نوٹس کیس ،ْ تعلیمی اداروں میں ڈرگ کی فروخت سوموٹو کیس ،ْ ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا فیملی پر تشدد از خود نوٹس کیس ،ْ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں مزدور کی کڈنی نکالنے کے حوالے سے سوموٹو کیس ،ْ عمر کوٹ کے ایس ایچ او کا حسن تالپور اور زید تالپور سے ناروا سلو ک شامل ہیں ۔