آپ وہ پہلی خاتون ہیں جو میرے بالوں کی تعریف کر رہی ہیں،رمیض راجہ کا ہیر سٹائل کی تعریف کرنے والی اینکر کو جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 15:55

آپ وہ پہلی خاتون ہیں جو میرے بالوں کی تعریف کر رہی ہیں،رمیض راجہ کا ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء)نجی ٹی وی کی اینکر نے رمیض راجہ کے بالوں کی تعریف کر دی۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ جاری ہے اور پورے ملک میں اس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔اسی طرح پاکستان سپر لیگ سے متعلق مختلف خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔جیسا کہ وہاب ریاض اپنی مونچھوں کے منفرد اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہے۔

(جاری ہے)

ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نجی ٹی وی چینل کی اینکر سابق کرکٹر رمیض راجہ کے بالوں کی تریف کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمیں آپ کا نئا گیٹ اپ بہت اچھا لگ رہا ہے آپ نے وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ بال بھی بڑھا لئے ہیں جوبہت اچھے لگ رہے ہیں۔تو رمیض راجا کہتے ہیں کہ آپ وہ پہلی خاتون ہیں جو میری بالوں کی تعریف کر رہی ہیں۔ورنہ سب مجھے بال چھوٹے کروانے کا کہہ رہے ہیں۔رمیض راجا نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کریں: