چوکی آفیسر پٹہکہ چوکی پولیس سید وجاہت کاظمی کی پٹہکہ میں تعیناتی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی

منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، جرائم پیشہ افراد منظر عام سے غائب

اتوار 25 فروری 2018 15:50

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) چوکی آفیسر پٹہکہ چوکی پولیس سید وجاہت کاظمی کی پٹہکہ میں تعیناتی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، جرائم پیشہ افراد منظر عام سے غائب ، غریب نادارد ، بے سہارا عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ، چوکی پولیس سے رشوت کا مکمل خاتمہ موصوف خداداد صلاحیتوں کا مالک نوجوان ہے ان کی پٹہکہ میں تعیناتی نیک شگون ہے اہلیان علاقہ ان کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل نصیر آباد پٹہکہ کے سیاسی و سماجی رہنمائوں راجہ محمد اکرم خان ، راجہ سبیل احمد، میر امتیاز، میر سجاد احمد، دانش اعوان ، شکیل مغل و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ سید وجاہت کاظمی اعلیٰ صلاحیتوں کا مالک باصلاحیت ،باکردار نوجوان آفیسر ہے جوکہ ہمیشہ عوام کو انصاف فراہم کیا منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جہاد کیا معاشرتی برائیوں کا سبب بننے والے نشہ آور افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا بحثیت ۔

(جاری ہے)

مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا مافیا کے خلاف جہاد کیا ۔ان کی پٹہکہ میں تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ افراد منظر عام سے غائب ہوگئے چوکی پولیس کی حدود سے جرائم کے خاتمے میں وجاہت کا ظمی کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔

متعلقہ عنوان :