قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے کی توقع ہے شاہد بلوچ

اتوار 25 فروری 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے مشیر اور ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر شاہد بلوچ نے کہا ہے کہ قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے نئے جوان ٹیلنٹ کے سامنے آنے کی توقع ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ انٹرنیشنل سطح پر کی سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی انٹرنیشنل پر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں،انہوں نے کہ اس وقت 25 ویں سلور جوبلی قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ لیاقت جمنازیم میں جاری ہے جس میں ملک بھرسے 11 ٹیمیں شر کت کر رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، نیشنل ہائی وے، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلستان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں سو سے زائد لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں اور چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں جن میں بوائز سنگلز، گرلز سنگلز، بوائز ٹیم ایونٹ اور گرلز ٹیم ایونٹ کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری ہے، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب(کل) منگل ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :