اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں ٹیموں کے گروپوں کا اعلان کر دیا گیا

اتوار 25 فروری 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 3 مارچ سے شروع ہونے والی اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں ٹیموں کے گروپوں کا اعلان کر دیا گیا،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں پونا کلب، القائم کلب، ینگسسٹر کلب، فالکن کلب، بلون کلب اور حیدر ی کلب جبکہ گروپ بی میں اسلام آباد کلب، پاک سپورٹنگ کلب، قائداعظم کلب، گنگال کلب، کرن کلب اور جناح کلب کی ٹیمیں شامل ہیں اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی، انہوں نے کہا کہ گروپ اے کے میچز ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں اور گروپ بی کے میچز کراچی کمپنی گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے تحت لیگ سسٹم پر کھیلا جائے گا، انہوں نے کہا کہ لیگ میں ٹیموں کے گروپ بنانے کا فیصلہ گذشتہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مقابلہ جات کمیٹی کے ایک اجلاس میں میں کیا گیا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد زمان نے کی اور اجلاس میں لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے آفیشلز کے علاوہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی ،