موجودہ دور میں تعلیم انسان کی پہچان ہے قوموں کی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار ہے‘چوہدری علی وکیل خاں

والدین پر لازم ہے اپنے بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم حاصل کروائیں یہ ہی بچے پڑھ لکھ کر پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے‘رہنماء مسلم لیگ (ن)

اتوار 25 فروری 2018 15:30

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) موجودہ دور میں تعلیم انسان کی پہچان ہے قوموں کی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار ہے اور اس مقصد کیلئے والدین کو چاہئے کہ اپنی اولاد کو تعلیم ضرور دلوائیں۔تعلیم کے ذریعے جہالت ، غربت،تفرقہ بازی اور دہشت گردی کا خا تمہ کیا جا سکتا ہے تعلیم کے باعث انسان میںحق اور سچ کی پہچان آتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری علی وکیل خاں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کھوت کلاں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کوآرڈینیٹر محمد حنیف،کلسٹر انچارج وحید خاں،ایڈمن رانا اخلاق،ہیڈمسٹر عمارہ ریاض،سماجی سیاسی رہنما رانا محمد عثمان خاں اور لیاقت سندھو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مزید کہا کہ تعلیم انسان کو بلندی پر لے جاتی ہے اور با شعور بناتی ہے تاریخ گواہ ہے جو قو میں بربادی کا شکار ہو ئیں وہ تعلیمی میدان میں نا اہلی کی وجہ سے ہوئیںکسی بھی معا شرے کا حسن تعلیم ہی کے مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ علم نور ہے علم کی شمع رو شن کئے بغیر جہالت کے اندھیروں کو ختم نہیں کیا جا سکتا والدین پر لازم ہے کہ اپنے بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم حاصل کروائیں یہ ہی بچے پڑھ لکھ کر پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :