کر پشن سب سے بڑی عوامی ’’ٹارگٹ کلنگ ‘‘،اب کوئی چور ’’شور ‘‘مچا کر احتساب سے بچنا نہیں چاہیے ‘ چوہدری محمد سرور

سر کاری دفاتر کو تالے لگانیوالے افسران احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں ‘تحر یک انصاف اور قوم کرپشن کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے‘راحیلہ مہدی کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو

اتوار 25 فروری 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر اور سینٹ امیدوار چوہدری محمدسرور نے کر پشن کو سب سے بڑی عوامی ’’ٹارگٹ کلنگ ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی چور ’’شور ‘‘مچا کر احتساب سے بچنا نہیں چاہیے اس ملک اور پار لیمنٹ کو کر پٹ سیاستدانوں سے ہمیشہ کیلئے پاک کر نا ہوگا،سر کاری دفاتر کو تالے لگانیوالے افسران احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں، تحر یک انصاف اور قوم کرپشن کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وہ اتوار کے روز تحر یک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ مہدی کی والدہ کے انتقال پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے ہمراہ فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینٹ امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کر پشن ‘مہنگائی اور بے روگاری سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے عوام بدترین مسائل کا شکار ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ملک میں ہونیوالی کر پشن سے بڑی کوئی اور عوامی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے اس لیے ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کے نظام اور سیاستدانوں سے پاک کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب سمیت تمام قومی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک میں کر پٹ لوگوں کے خلاف آئین وقانون کے مطابق کاروائی کر یں اور کسی کر پٹ شخص یا افسر کو اس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ ملک میں احتساب کی راہ میں رکاوٹ ڈالے اور رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ اورجمہوریت کو بھی مضبوط کر نے کیلئے کر پٹ سیاستدانوںسے ملک اور قوم کو نجات دلانا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :