سرگودھا کے لوگ میرے شیر اور نواز شریف کے جانثار ہیں‘مریم نواز

سرگودھا شہر میں سوشل میڈیا کنونشن میں عوام کا رش دیکھ کر مخالفین نیندیں اڑ گئی ہیں

اتوار 25 فروری 2018 15:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنما مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا کے لوگ میرے شیر اور نواز شریف کے جانثار ہیں۔سرگودھا شہر میں سوشل میڈیا کنونشن میں عوام کا رش دیکھ کر مخالفین نیندیں اڑ گئی ہیں۔انہوں نے دورہ سرگودھا کے دوران 49 ٹیل پر مسلم لیگ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں نواز شریف ہال کا افتتاح کیا اور کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے یوئے کہا کہ سرگودھا کی عوام نے ہمشہ نواز شریف نے جس کے کندھے پر ہاتھ رہا اس کو شیر پر مہر لگا کر کامیاب کروایا یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا کنونشن کے شرکاء نے ایک بار پھر نواز سریف سے اظہار محبت کر کے ثابت کیا کہ ان کے دلوں سے نواز شریف کو نکالنا نہ ممکن ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پہلے نوازشریف کو وزارت سے اب پارٹی قیادت سے نکال باہر کیا ہے یہ سزا انہیں کسی جرم میں نہیں ملکی ترقی کے منصوبوں اور عوام کو فراہم کردہ سہولیات کی پاداش میں دی گئی لیکن خیبر سے کراچی تک کی عوام نے نواز شریف لے حق میں مینڈیٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے پہلے بھی مسلم لیگ کو ووٹ دیا آہندہ بھی شیر پر مہریں لگیں گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا اکاونٹ بنا کر اپنا نواز شریف سے اظہار محبت کریں تاکہ مخالفیں کی زبان بندی ہو سکے۔اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا،اراکین اسمبلی اور دیگر شخصیات نے بھی اظہار خیال کیا۔