سعودی عرب میں خراب موسم کے سبب مختلف شہروں میں تدریسی عمل معطل

اتوار 25 فروری 2018 15:30

سعودی عرب میں خراب موسم کے سبب مختلف شہروں میں تدریسی عمل معطل
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسم کی خراب صورت حال کے سبب تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض صوبے میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر نے اسکولوں میں تعطیل کی ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

احسا ، بیشہ اور نجران کے پورے صوبے میں بھی یہ ہی معاملہ رہا۔سرکاری حکام کے مطابق تدریسی عمل کو طلبہ و طالبات کی سلامتی کے واسطے معطل کیا گیا۔توقع ہے کہ ابر آلود موسم اور مختلف نوعیت کی بارشوں کا سلسلہ اتوار کی رات تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ صورت حال میں سڑکوں پر دھند کے باعث لوگوں کو سڑک پر دیکھنے میں شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :