سعودی عرب کی کابل اور موغادیشو میں دہشتگرد حملوںکی شدیدمذمت

سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہر اقدام میں اپنے برادر ملک افغانستان او رصومالیہ کے ساتھ ہے،مذکورہ حملوں میں جا ں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردری اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،دفتر خارجہ

اتوار 25 فروری 2018 15:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) سعودی عرب نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو اور افغانستان کے دارالحکومت کابل نیز فراح علاقے میں کار دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے مذمت کا بیان جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہر اقدام میں اپنے برادر ملک افغانستان او رصومالیہ کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب نے مذکورہ حملوں میں جا ں بحق ہونے والوں کے اعزہ ، عوام او رحکام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔