سری دیوی کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 فروری 2018 15:12

سری دیوی کی موت کی وجہ سامنے آ گئی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری 2018ء) دبئی قونصل خانے کے مطابق سری دیوی کی موت دبئی کے ہوٹل کے ایک کمرے میں ہوئی۔ اداکارہ سری دیوی بے ہوشی کا دورہ پڑنے کی وجہ سے باتھ روم میں گر گئیں تھیں جس کے بعد ان کو فورا ہسپتال منتقل کیا گیا۔لیکن اس سے پہلے خبروں میں آیا تھا کہ سری دیوی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔تاہم ہوٹل کی انتظامیہ نے سری دیوی کی موت پر تبصرہ کرنے سے معذرت کی ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ ہوٹل کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ  سری دیوی کی موت سے متعلق پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔جب کہ بھارتی قونصل خانے کے مطابق سری دیوی کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ مر چکی تھیں۔سری دیوی کی لاش قانون طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔بھارتی قونصل خانے کے مطابق سری دیوی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے۔خلیجی اخبار کے مطابق سری دیوی کی نعش کو خصوصی طیارے میں بھارت لے جایا جائے گا۔سری دیوی کی موت 55سال کی عمر میں ہوئی۔