چین اور بھارت باہمی تعاون کو فروغ اور حساس مسائل کو مناسب انداز سے حل کریں، یانگ جے چھی

بھارت چین کے ساتھ تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے، فریقین کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں ، تزویراتی باہمی اعتماد سازی کے فروغ ، وسیع تعاون میں اضافے اور حساس مسائل کے مناسب حل کیلئے تیار ہے ْ بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے کیشوف گھوکلے کی چین کے ریاستی کونسلر سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 25 فروری 2018 15:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) چینی ریاستی کونسلر یانگ جے چھی نے کہا ہے کہ چین اور بھارت باہمی تعاون کو فروغ دیں اور حساس مسائل کو مناسب انداز سے حل کریں جبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے، فریقین کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کی مضبوطی ، تزویراتی باہمی اعتماد سازی کے فروغ ، وسیع تعاون میں اضافے اور حساس مسائل کے مناسب حل کے لیے تیار ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے ریاستی کونسلر یانگ جے چھی اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ وجے کیشوف گھوکلے کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر یانگ نے فریقین کے درمیان مضبوط تزویراتی بات چیت اور حساس مسائل کے مناسب حل پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت اہم ہمسایے اور تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں اور دونوں کے کئی مشترکہ مفادات ہیں۔

یانگ نے فریقین پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کی روشنی میں تزویراتی بات چیت کو مزید گہرائی تک لے کر جائیں ، باہمی سود مند تعاون کو فروغ دیں اور حساس مسائل کو مناسب انداز سے حل کریں۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے اور فریقین کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کی مضبوطی ، تزویراتی باہمی اعتماد سازی کے فروغ ، وسیع تعاون میں اضافے اور حساس مسائل کے مناسب حل کے لیے تیار ہے تا کہ دو طرفہ تعلقات ترقی کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :