امریکہ چینی اداروں اور شہریوں کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی غلط روش ترک کرے،چین

چین شمالی کوریا کے حوالے سے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا رہا ، کبھی اپنے شہریوں یا کمپنیوں کوعالمی ادارے کی قراردادوں کی خلاف ورزی والی سرگرمیوں میں شمولیت کی اجازت نہیں دی،ترجمان چینی وزارت خارجہ گنگ شوانگ کا بیان

اتوار 25 فروری 2018 15:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ چینی اداروں اور شہریوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی غلط روش فوری ترک کرے،چین شمالی کوریا کے حوالے سے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا رہا ، کبھی بھی اپنے شہریوں یا کمپنیوں کوعالمی ادارے کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہ والی سرگرمیوں میں شمولیت کی اجازت نہیں دی ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے ایک بیان میں امریکہ پر زور دیا ہے کہ چینی اداروں اور شہریوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی غلط روش فوری ترک کی جائے۔۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے اپنے ملکی قوانین کی بنیاد پر چینی اداروں اور شہریوں پر یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا کہ چین شمالی کوریا کے حوالے سے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا رہا ہے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں ۔

چین نے کبھی بھی اپنے شہریوں یا کمپنیوں کو یہ اجازت نہیں دی کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں شامل ہوں جس سے عالمی ادارے کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہو جبکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے امریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسی غلط روش کو ترک کیا جائے جس سے فریقین کے درمیان متعلقہ تعاون کمزور پڑے۔اس سے قبل امریکہ کی جانب سے جمعے کے روز شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کی گئی تھیں جس میں چھپن اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں جبکہ اس میں چینی ادارے اور شہری بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :