آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا‘محکمہ موسمیات

کوئٹہ، قلات، مکران ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 25 فروری 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات، مکران ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختو نخوا، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان، سندھ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/ گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں 40 ملی میٹر، رسالپور15، چراٹ13، دیر، میرکھنی 11، کاکول، بالاکوٹ، مالم جبہ 10، کالام، پٹن 09، پشاور 08، سیدو شریف 08، بنوں ، کوہاٹ ، لوئیر دیر 06، ڈی آئی خان 02، مری 17، منڈی بہاوٰالدین 10، راولپنڈی 08، بھکر، فیصل آباد، جہلم07 ، اسلام آباد 07، سیالکوٹ 06، شورکوٹ 06، قصور، لیہ، سرگودھا 05، منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کامرہ 04، جھنگ، نور پور تھل، اوکاڑہ03، خان پور، گجرات، گوجرانوالہ، جوہر آباد، کوٹ ادو 02، بہاولپور، لاہور، میانوالی، ڈی جی خان، چکوال ایک، زیارت 37، کوئٹہ 15، ژوب 11، بارکھان 09، خضدار، قلات 04، نوکنڈی02، دالبند ین، سبی ایک، جیکب آباد 06، سکھر04، کوٹلی 16، مظفرآباد12، راولاکوٹ 11 اور گڑھی ڈوپٹہ میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ میں 03 انچ برفباری ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :